18 جولائی 2013 - 19:30
بحرین، ہر قسم کے احتجاجی اجتماعات پر پابندی

بحرین میں ہر قسم کے احتجاجی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ابنا: بحرین کی وزارت داخلہ نے گزشتہ روزاعلان کیا کہ خمیس اور سارا سمیت اس ملک کے تمام شیعہ علاقوں میں ہر طرح کے احتجاجی اجتماعات پر پابندی ہے۔اور جس فرد یا گروہ نے اس کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے ایسے میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی عائد کی ہے کہ جب الرفاع علاقے کی ایک مسجد کی پارکینگ میں دو روز قبل کاربم دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ بحرین میں گزشتہ دنوں چار بم دھماکے ہوئے اور ان دھماکوں پر کہا جا رہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جانب سےاس ملک کے عوام کو ڈرانے دھمکانے کے مقصد سے اس قسم کے دھماکے کرائے جا رہے ہیں۔

.......

/169